Sunday, September 8, 2024

اگلے 10برسوں میں 10ہزار پی ایچ ڈی بنانے کی منصوبہ بندی کر لی : احسن اقبال

اگلے 10برسوں میں 10ہزار پی ایچ ڈی بنانے کی منصوبہ بندی کر لی : احسن اقبال
August 22, 2015
کراچی (92نیوز) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کیلئے کام کرنا چاہیے، ہمیں مختلف جماعتوں کے جھنڈے اٹھانے کے بجائے صرف پاکستان کا جھنڈا اٹھا نا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک میں کچھ تو ٹھیک ہوا ہے جس کی وجہ سے ہم ساتویں ایٹمی قوت ہیں۔ سائنس اور ٹیکنا لوجی جہاں ایک بہترین موقع ہیں وہیں اس کے چیلنج بھی ہیں۔ ہر مسئلے کا حل تعلیم اور سائنس میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کا اگلے دس سال میں دس ہزار پی ایچ ڈی بنانے کا پلان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ پاکستانی طلباءامریکی یونیورسٹیوں میں جا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ آج ملک کو زراعت میں بحران کا سامنا ہے۔ پیداواری شعبے کو آگاہی نہیں دے سکے یعنی ٹیکنالوجی کو برقرار نہیں رکھ سکے۔ 1998ءمیں معیشت سے آگاہی کے پروگرام کو حکومت تبدیل ہونے کے بعد ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔ملکوں کی تبدیلی لانے کےلئے تسلسل اور استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔