Thursday, May 2, 2024

اگلی سپرلیگ ہمارے دور میں ہوگی : عمران خان

اگلی سپرلیگ ہمارے دور میں ہوگی : عمران خان
March 17, 2017
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان کا دعویٰ اگلی سپر لیگ ان کے دور حکومت میں ہوگی، کہتے ہیں پھٹیچر نجم سیٹھی سے بہتر انتظامات کریں گے اور ریلوکٹوں کے بجائے نامور انٹر انیشنل کھلاڑی پاکستان لائیں گے  سپر لیگ دبئی میں نہیں پاکستان میں کرائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں انصاف سپر لیگ کے فائنل میچ کی تقریب سے خطاب میں  عمران خان پھر نجم سیٹجی پر برس پڑے ، پہلے کہتے ہیں کہ  اگلا پی ایس ایل تحریک انصاف  کرائے گی ،پھر بولے پھٹیچر نجم سیٹھی سے بہتر سپر لیگ  کرائیں گےاور ریلوکٹے نہیں نامور کھلاڑیوں کو پاکستان بلائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے 70 نئے گراونڈ بنائے، ملک بھرمیں علاقائی کرکٹ کا نظام.لائیں گے، گلی گلی سپر لیگ کرائیں گے ، چند سال میں وہ ٹیم بنے گی جو ورلڈ کپ دوبارہ جیت کر لائے گی۔ عمران خان نے فائنل میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورانعامات بھی تقسیم کیئے اور میچ انتظامیہ کو مبارکباد دی۔