Monday, September 16, 2024

اگست میں ایک بار پھر حکومت مخالف تحریکیں شروع ہونگی

اگست میں ایک بار پھر حکومت مخالف تحریکیں شروع ہونگی
July 31, 2016
لاہور(92نیوز)اگست کےمہینےمیں حکومت مخالف تحریکیں شروع  ہورہی ہیں جس سےحکومت کے لئےمشکلات پیداہوسکتی ہیں،حکومت کےخلاف کون سی جماعتیں میدان میں آرہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اگست میں سیاسی پارہ  آسمان  سےباتیں کررہاہوگاکیونکہ یہ  اپنےساتھ حکو مت مخالف تحریکوں کاسندیسہ  بھی لارہاہے لگتاہےاگست کامہینہ سرکار کےلئے اچھاگزرنےوالانہیں کیونکہ  ا س کےدو بڑے سیاسی حریف پوری تیاری اورنئےجوش وولولےکےساتھ میدان میں اتررہےہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کےقائدڈاکٹرطاہرالقادری اپنےپورےغیض وغضب کےساتھ  ایک بارپھرپاکستان میں موجود ہیں۔ انہوں نےچھ اگست سےحکومت کےخلاف زوردارتحریک چلانےکااعلان بھی کردیاہے۔ ادھرپی ٹی آئی نےبھی حکومت کےخلاف دمادم مست قلندرکاعلان کردیاہے تحریک انصاف سات اگست کوپشاورسےپنڈی تک ریلی نکال رہی ہےجس کی قیادت کپتان خودکریں گے۔پی ٹی آئی اگست میں ہی حکومت کےخلاف مزیدریلیاں نکالےگی۔ اب دیکھنایہ ہےکہ کیاحکومت پر احتجاجی تحریکوں سےکوئی دباؤ پڑےگااوروہ اپنےسیاسی مخالفین سےکیسےنمٹتی ہے۔