Thursday, April 25, 2024

اگست تک شہری علاقوں میں6سے7گھنٹےلوڈشیڈنگ ہوگی:عابدشیرعلی

اگست تک شہری علاقوں میں6سے7گھنٹےلوڈشیڈنگ ہوگی:عابدشیرعلی
April 19, 2015
فیصل آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے  کہ اگست تک شہری علاقوں میں چھ سے سات اور دیہی علاقوں میں نو سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول برقرار رہے گا جس بجلی کے فیڈر پر لائن لاسز زیادہ ہوں وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہو گی۔ سرکٹ ہاوس فیصل آباد  میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنچاب  کے عہدے داروں سے ملاقات کے موقع پر میڈ یا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اگست تک شہری علاقوں میں چھ سے سات اور دیہی علاقوں میں نو سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول برقرار رہے گا جس بجلی کے فیڈر پر لائن لوسز زیادہ ہوں گے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہو گی ۔ عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ تیئس  اپریل کو کراچی کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ  کس کو ووٹ دینا ہے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف والے  میڈیا کی توجہ لینے کے لیے  سب کچھ کر رہے ہیں۔