Sunday, May 12, 2024

اگر کوئی راولپنڈی آیا تو چائے پانی پلائینگے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اگر کوئی راولپنڈی آیا تو چائے پانی پلائینگے، ڈی جی آئی ایس پی آر
January 11, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی، اگر آئے تو چائے پانی پلائیں گے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ الزام تراشی اچھی بات نہیں، حکومت نے فوج سے الیکشن کرانے کا کہا، فوج نے ذمہ داری سے الیکشن کرائے۔ کسی کو الیکشن پر اعتراض ہے تو ادارے موجود ہیں، رجوع کریں۔

مولانا فضل الرحمٰن کے بیان سے متعلق سوال پر انہوں نے جواباً کہا کہ فوج کو سیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت نہیں، فوج کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے۔ کسی سے بیک ڈور رابطہ نہیں، پنڈی آنے کی وجہ نہیں بنتی۔ پنڈی آنا چاہتے ہیں تو آئیں، چائے پانی پلائیں گے۔ آرمی چیف رواں ہفتے کوئٹہ جائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کووڈ 19 کی صورت حال نے معاشی اور غذائی صورت حال کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ ملک میں چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کو بحال کیا جا چکا ہے۔ اِن چیلنجز کا ریاستی اداروں اور پاکستانی قوم نے بھرپور مقابلہ کیا۔

اُنہوں نے کورونا کے خلاف کامیاب مہم پر میڈیا کو مبارک باد دی، پاکستان قوم کبھی بھی انتشار کی کوشش کو بڑھنے نہیں دیا۔ جنوبی ایشیا میں بیلنس نہایت ضروری ہے۔