Saturday, May 18, 2024

اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد ہوں تو گرفتاری کا مکمل اختیار ہے ، سپریم کورٹ

اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد ہوں تو گرفتاری کا مکمل اختیار ہے ، سپریم کورٹ
March 27, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے نیب کے گرفتاری کے اختیار کی تشریح کرتے ہوئے کہا اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد ہوں تو گرفتاری کا مکمل اختیار ہے۔

عدالت عظمی کے تحریری فیصلے کے مطابق نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کر سکتا ہے۔ اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد ہوں تو گرفتاری کا مکمل اختیار ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوئی پیشگی اطلاع شرط نہیں۔

 واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو ملزم سید جلیل ارشد کی پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتاری سے روک  دیا تھا۔ نیب کی جانب سے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

 چیئرمین نیب کی اپیل پر ملزمان کی گرفتاری کے اختیار کے حوالے سے سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے 19 مارچ کو  فیصلہ سنایا۔