Friday, April 19, 2024

اگر میں کردار ادا نہ کروں تو چین 14 منٹوں میں ہانگ کانگ کو تباہ کر دے ، ٹرمپ

اگر میں کردار ادا نہ کروں تو چین 14 منٹوں میں ہانگ کانگ کو تباہ کر دے ، ٹرمپ
November 23, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر میں کردار ادا نہ کروں تو چین 14 منٹوں میں ہانگ کانگ کو تباہ کر دے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے ہانگ کانگ کو تباہی سے بچایا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس نے ایسا چینی صدر شی جن پنگ کو ہانگ کانگ میں فوجیں نہ بھیجنے پر قائل کر کے کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں ہانگ کانگ کا ساتھ دینا ہے لیکن میں صدر شی کے ساتھ بھی کھڑا ہوں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ ہانگ کانگ اور چین کو مسئلے کے حل کی طرف بڑھنے پر قائل کریں گے۔