Wednesday, April 24, 2024

اگر جھوٹ بولنے کا عالمی مقابلہ ہو تو عمران خان جیت جائے گا ، سراج الحق

اگر جھوٹ بولنے کا عالمی مقابلہ ہو تو عمران خان جیت جائے گا ، سراج الحق
November 8, 2020
 بونیر (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا اگر جھوٹ بولنے کا عالمی مقابلہ ہو تو عمران خان جیت جائے گا۔ سراج الحق نے بونیر میں جلسے سے خطاب میں کہا پی پی پی اور ن لیگ کے بعد پی ٹی آئی نے ملک کا بھیڑا غرق کر دیا۔ پی ٹی آئی نے عوام کا خون نچھوڑا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ اگر جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہو جائے تو عمران خان اس کو بھی جیت جائے گا۔ سراج الحق نے کہا ٹرمپ کے چلے جانے کے بعد عمران خان کے جانے کا انتظار ہے۔ ابھی عمران خان کے پاس تقریر کے لیے کوئی موضوع ہی نہیں ہے ۔ تقریر سے قبل عمران خان اپنے وزرا سے کہتے ہے کہ آج کیا کہنا ہے۔ پی ٹی آئی کے وزراء نے ایک دوسروں کو نالائق کہنا شروع کر دیا۔