Thursday, March 28, 2024

بی جے پی بہار میں ہار گئی تو پاکستان میں پٹاخے پھوٹیں گے : امیت شاہ کی ہرزہ سرائی

 بی جے پی بہار میں ہار گئی تو پاکستان میں پٹاخے پھوٹیں گے : امیت شاہ کی ہرزہ سرائی
October 30, 2015
بہار(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے،بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ اگر بہار میں بی جے پی ہار گئی تو پاکستان میں پٹاخے پھوٹیں گے، جس پر انہیں بھارت بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےبھارتی حلقوں کے مطابق امیت شاہ نے تسلیم کر لیا کہ ان کی جماعت تنگ نظر ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں پاکستان مخالف جذبات کی کمی نہیں شیو سینا کے بعد بی جے پی کے ارکان بھی ہرزہ سرائی اور زہر اگلنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ اگر پارٹی کو الیکشن میں شکست ہوئی تو پاکستان میں پٹاخے پھوٹیں گے  جس کے بعد سوشل میڈیا پر امیت شاہ پر سخت نکتہ چینی کی جارہی ہے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں، پورے ہندوستان میں بھی پٹاخے پھوٹیں گے،امیت شاہ کا بیان تعصبانہ ہے اور یہ تسلیم کر نے کے مترادف ہے کہ بی جے پی ایک فرقہ وارانہ سوچ رکھنے والی منفی جماعت ہے،بھارت میں امیت شاہ کے خلاف  سیاستدان بھی بیانات دے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی کے انتہا پسند رہنما کب یوٹرن لیتے ہیں