Tuesday, April 23, 2024

اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو امریکا کی طرف نہیں دیکھیں گے، شاہ محمود قریشی

اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو امریکا کی طرف نہیں دیکھیں گے، شاہ محمود قریشی
September 30, 2018
نیو یارک (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو امریکا کی طرف نہیں دیکھیں گے ۔ پوری قوم یکجا ہو کر مقابلہ کرے گی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب  کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے میڈیا بریفنگ میں بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک نے پورے خطے کو جکڑ کر رکھ دیا ہے ۔ اگر بھارت نے حماقت کرنے کی کوشش تو پوری قوم یکجا ہو کر مقابلہ کرے گی۔ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے  متعلق وزیر خارجہ   شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  وہ قوم کی بیٹی ہیں اور جلد ان کی واپسی چاہتے ہیں۔ انہوں نے ڈیم  فنڈز پر تنقید کرنے والوں کو بھی کھری کھری سنا دی ۔ انہوں نے کہا  کہ آج وہ لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں جنہوں نے ملک کو اندھیروں میں رکھا۔ شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کی جسارت روکنےکامعاملہ اٹھایا گیا ۔ ترکی نے بھی  اس معاملے پر پاکستانی موقف کی تائید کی۔ شاہ محمود قریشی کا  مزید کہنا تھا  کہ روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات بڑھ رہےہیں جو خطے کیلیے خوش آئند ہے۔