Thursday, March 28, 2024

اگر بُری پراسیکیوشن کی وجہ سے بَری ہو گئے تو آپ فرشتہ نہیں ہو گئے ، شبلی فراز

اگر بُری پراسیکیوشن کی وجہ سے بَری ہو گئے تو آپ فرشتہ نہیں ہو گئے ، شبلی فراز
July 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) شبلی فراز نے نون لیگ کے رہنماؤں کو جواب میں کہا اگر بُری پراسیکیوشن کی وجہ سے بَری ہوگئے تو آپ فرشتہ نہیں ہو گئے۔ شبلی فراز نے کہا اگر انویسٹی گیشن ہی کمزور ہو تو عدالت کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ آج پریس کانفرنسیں کرنے والے کہتے ہیں نیب نے ان سے زیادتی کی۔ انہی لوگوں نے اداروں کو تباہ کیا۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کو راستہ دیتی رہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا تھا میرٹ پر فیصلہ دینے پر اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی بولے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب کی حقیقت لکھ دی ہے، احتساب کا کھوکھلا پن سامنے آچکا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کی جارہی، یہ نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت ہے، اسے گھر بھیجنا ضروری ہے۔