Friday, May 3, 2024

 اگر باکسر نہ ہوتا تو رپورٹر ہوتا : عامر خان

 اگر باکسر نہ ہوتا تو رپورٹر ہوتا : عامر خان
August 3, 2015
لاہور(92نیوز)پاکسانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو پریس کلب لاہور کی جانب سے اعزازی لائف ممبر شپ دیدی گئی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر باکسر نہ ہوتےتو  رپورٹر ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان نے لاہورپریس کلب کےپروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کی،باکسنگ کنگ نےاس موقع پراپنی مادری زبان میں چند جملے بھی بولے ۔ پاکستانی باکسرزکوعامرخان اکیڈمی میں تربیت دینےکےحوالےسےان کےوالدنےواضح طورپرکہاکہ عامر خان اکیڈمی کے دروازے تمام پاکستانیوں کیلئے ہروقت کھلے ہیں مگر افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان میں باکسنگ فیڈریشن کے دونوں دھڑوں کی آپس کی لڑائی ختم نہیں ہورہی ہےجس سے ٹیلنٹ ضائع ہورہاہے۔ میٹ دا پریس میں عامر خان، ان کی اہلیہ فریال  خان کے علاوہ عامر خان کے والد اورچچا بھی موجود تھی جنہوں نے صحافیوں کے سوالات کےجوابات دیئے۔