Monday, September 16, 2024

اکیسویں کا من ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے پاکستانی دستہ آج رات آسٹریلیا روانہ ہو گا

اکیسویں کا من ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے پاکستانی دستہ آج رات آسٹریلیا روانہ ہو گا
March 30, 2018

 لاہور (92 نیوز) اکیسویں کا من ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے پاکستانی دستہ آج رات آسٹریلیا روانہ ہو گا ۔ پاکستانی کھلاڑی دس ایونٹس میں حصہ لیں گے ۔

 کامن ویلتھ گیمز بیٹن چند ماہ قبل پاکستان آئی تھی مگر اب اکیسویں کامن ویلتھ گیمز کا میلہ چار اپر یل سے پندرہ اپریل تک آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں سجے گا جہاں دنیا بھر سے اکہتر ممالک کے اتھلیٹس حصہ لیں گے ۔

 پاکستان کا 87رکنی دستہ دس ایونٹس میں شرکت کرے گا جن میں ہاکی، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، شوٹنگ،سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں ۔  

 قومی ہاکی ٹیم اور ویٹ لفٹرز تین روز قبل آسٹریلیا جا چکے ہیں۔ شوٹنگ ٹیم ہفتہ کے روز اور ریسلنگ ٹیم سات اپریل کو آسٹریلیا روانہ ہو گی ۔

 دیگر چھ ٹیموں کے کھلاڑی آفیشلز جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آسٹریلیا روانہ ہوں گے ۔

 واپڈا کے چییئرمین پاکستانی دستہ کے چیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے ۔

 پاکستانی آفیشلز پر امید ہیں کہ پاکستان باکسنگ، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور سکواش میں میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے گا ۔