Monday, September 16, 2024

اکیسویں صدی کے طویل ترین بلڈمون کا نظارہ آج کیا جائے گا

اکیسویں صدی کے طویل ترین  بلڈمون کا  نظارہ آج کیا جائے گا
July 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اکیسویں صدی کے طویل ترین  بلڈ مون کا  نظارہ آج کیا جائے گا۔ پاکستان  میں بھی اس کو دیکھا جاسکے گا۔ صدی کا طویل ترین بلڈ مون  یورپ، ایشیاء، آسٹریلیا، افریقہ، ساؤتھ امریکہ، پیسفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین، اور انٹارکٹکا کے ممالک میں دیکھا جائے گا۔ اس کا ممکنہ دورانیہ ایک سو تین منٹ ہو گا۔ چاند 103 منٹ کے لئے مکمل طور تاریکی میں جانے سے قبل سرخی میں نہا جائے گا۔ واضح رہے کہ جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے، لیکن اگر چاند کو مکمل گرہن لگ جائے اور وہ مخصوص زاویئے سے آنے والی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل رنگ اختیار کر لے۔ یاد رہے کہ رواں برس 31 جنوری کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 150 سال بعد سُپر بلیو بلڈ مون یعنی سرخی مائل نارنجی چاند کا نظارہ دیکھا گیا تھا۔