Sunday, September 8, 2024

اکیس بھارتی ویٹ لفٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آیا

اکیس بھارتی ویٹ لفٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آیا
April 5, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں ڈوپنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا،  اکیس جونیئر اور سینئر ویٹ لفٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آیا، انڈین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈوپنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بھارتی کھلاڑیوں میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا رجحان عام ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں بھارت نے گزشتہ چند سال میں کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن یہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اب یہ کامیابیاں بھی مشکوک دکھائی دیتی ہیں۔ انڈین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے مطابق جن کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ان میں زیادہ تر جونیئر کھلاڑی شامل ہیں تاہم ان کے نام نہیں بتائے گئے۔ ان کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ نیشنل یوتھ گیمز،بھارتی پولیس اور ریلوے کے ڈیپارٹمنٹل مقابلوں کے دوران لئے گئے تھے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے مطابق کھلاڑیوں کے بی سیمپل لئے جائیں گے اور ان کے نتائج آنے پر قصور وار کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔