Friday, April 19, 2024

اکہترفیصد پولنگ سٹیشنزسے انتخابی طریقہ کار کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات ہیں : فافن

اکہترفیصد پولنگ سٹیشنزسے انتخابی طریقہ کار کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات ہیں : فافن
November 1, 2015
لاہور(92نیوز)فافن کے مشاہدہ کاروں  کا کہنا ہےکہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق پنجاب کے 71 فیصد پولنگ سٹیشنز سے انتخابی طریقہ کار کی مختلف خلاف ورزیوں کی اطلاعات ہیں آزاد مشاہدہ کاروں پر ووٹنگ اور گنتی کے عمل کے مشاہدہ پر پابندیاں بھی دیکھنے کو ملیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں فافن کے مشاہدہ کاروں نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب کے 12 اضلاع کے 249 پولنگ سٹیشنز سے معلومات اکھٹی کی گئی ہیں اطلاعات کےمطابق  ووٹ کی رازداری کا خاتمہ، پولنگ سٹیشنز کے اندر کنوینسنگ، سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی اور پولنگ سٹاف کی ووٹنگ کے عمل میں مداخلت کا عمل مشاہدےمیں آیا ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزکی طرف سےالیکشن کمیشن کی طرف سے منظور کردہ 1013 ایکریڈیشن کارڈز کی بجائے 757 کارڈز کے اجرا کے باعث فافن کے مشاہدہ کاری کے عمل کو بھی محدود کرنے کی کوشش کی گئی۔ فافن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ڈے پر جن 249 پولنگ سٹیشنز سے معلومات اکٹھی کی گئیں ان میں سے 177 پر سیکورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنز کے اندر پائے گئے۔ 249 میں سے 14 پر تشدد کے واقعات بھی رپورٹ کئے گئے۔ فافن کےمطابق زیر مشاہدہ 249 پولنگ سٹیشنز میں سے 7 پولنگ سٹیشنز پر رخنہ اندازی کی رپورٹس ملیں۔