Monday, May 6, 2024

اکڑفوں ختم ،بھارت معافی مانگے گا

اکڑفوں ختم ،بھارت معافی مانگے گا
June 11, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک)برما کی سرحد کے اندر گھس کر باغیوں کے خلاف کارروائی کا دعویدار بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول برمی صدر اور دیگر حکام سے معافی مانگنے برما جائیں گے،میڈیا نے ہمسایہ ملک برما سے تعلقات بگاڑ دیئےبھارتی حکومت نے ایک اور یوٹرن لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے برما کی حدود میں بھارتی فوجی کارروائی کا ڈھنڈورا پیٹا مودی حکومت بھی فخر سے سینہ ٹھونکتی نظر آئی۔ بھارت کے وزیراطلاعات جھوٹی کارروائی کے نشے میں چور ہو کر پاکستان کے خلاف گیدڑ بھبکیوں پر اتر آئے لیکن جعلی فوجی کارروائی کا خمار جلد ہی اتر گیا۔ برما کے صدارتی محل کی تردید اور خراب ہوتے تعلقات کے پیش نظر میڈیا کی کہانیوں کی تردید کرنا پڑ گئی،برما کے فوجی صدر تھین سین کا غصہ دور کرنے کے لئے بھارت کے نقلی شیر را کے سابق چیف اجیت دوول دو دن بعد برما جا کر معافی مانگیں گے۔ برما میں بھارتی ہائی کمشنر نے بھی برمی وزارت خارجہ کے حکام سے مل کر وضاحت کر دی اجیت دوول کے دورہ کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے۔