Tuesday, April 16, 2024

اکتوبر میں سیمنٹ کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

اکتوبر میں سیمنٹ کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم
November 5, 2020

کراچی (92نیوز)سیمنٹ کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ،  ماہ اکتوبر  میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5.73 ملین ٹن  کی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گئی ۔ سیمنٹ کی مقامی فروخت میں پندرہ اعشاریہ آٹھ تین فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بھی گیارہ اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

 گزشتہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ، اکتوبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5.735ملین ٹن کی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گئی ،اکتوبر 2020میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 15.83فیصد اضافہ سے 4.859ملین ٹن رہی ۔

گزشتہ ماہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بھی 11.58فیصد اضافہ ہوا ،  ملک سے 8لاکھ 75ہزار 266 ٹن سیمنٹ کی ایکسپورٹ کی گئی، جولائی تا اکتوبر  سیمنٹ کی مجموعی فروخت  20فیصد اضافہ سے 19.321ملین ٹن رہی ۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 17.94فیصد کے نمایاں اضافہ سے 15.704ملین ٹن رہی ، جولائی تا اکتوبر  سیمنٹ کی مجموعی ایکسپورٹ 29فیصد اضافہ سے 3.617ملین ٹن رہی۔