Friday, March 29, 2024

اکبری منڈی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان خاکستر، فائرفائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا

اکبری منڈی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان خاکستر، فائرفائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا
April 16, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے معروف تجارتی مرکز اکبری منڈی کے ایک گودام میں آگ لگ گئی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق  لاہور کی مشہور اکبری منڈی کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کو شروع میں امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم چند گھنٹے کی بھرپور جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو آپریشن میں پانچ سے زائد فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔