Friday, April 19, 2024

اکبر حسین درانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات

اکبر حسین درانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات
January 8, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) اکبر حسین درانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات کر دیئے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی کا تبادلہ کردیا گیا۔ اکبر حسین درانی  سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات ، گریڈ 22 کی انفارمیشن گروپ کی زاہدہ پروین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

 پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 22 کے آفیسر اکبر حسین درانی کا تعلق خیبر پختونخواہ  سے ہے ۔ اس سے قبل وہ نگران دور حکومت  میں چیف سیکرٹری پنجاب بھی رہ چکے ہیں ۔ اکبر حسین درانی سیکرٹری ایجوکیشن  اور  بلوچستان کے ایڈیشنل  چیف  سیکرٹری  رہ  چکے ہیں۔ اکبر حسین درانی سندھ اور کے پی میں بھی  اعلی انتظامی  عہدوں پر کام کر  چکے ہیں۔

انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے محمد طاہرحسن  کو پرنسپل انفارمیشن آفیسرتعینات  کر دیا  گیا ۔ وزارت اطلاعات نے پی آئی او کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ طاہرحسن اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا تعینات تھے۔