Sunday, September 8, 2024

اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف بری

اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف بری
January 18, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزمان سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وفاقی وزیر داخلہ افتاب احمد شیر پاو اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت ون میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی ساڑھے تین سال کی سماعت کے بعد عدالت کے جج جان محمد گوہر نے نوابزدہ جمیل بگٹی کی جانب سے دائر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے تینوں نامزد ملزمان سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاو اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کو مقدمے سے بری کردیا گیا۔ فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آفتاب شیرپاو کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ تاہم نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوازدہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ساڑھے تین سال مقدمے کی سماعت کے دوران 70 سماعت ہوئیں جن میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے جبکہ کئی مرتبہ ان کی جانب سے سکیورٹی نہ ملنے پر عدلت میں حاضری سے استثنیٰ بھی حاصل کیا۔