Friday, April 26, 2024

اکانومی کریش ہونا لائق اور نالائق کا فرق ہے ، طلال چودھری ‏

اکانومی کریش ہونا لائق اور نالائق کا فرق ہے ، طلال چودھری ‏
May 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ ملک کی اکانومی کریش کر چکی ہے ،  یہ لائق اور نالائق کا فرق ہے ، الیکٹڈ جیل میں اور سلیکٹڈ وزیر اعظم ہاؤس میں موجود ہے ۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اکانوی کریش کر چکی ،حکومت سے ڈالر کنٹرول میں نہیں آرہا ، مہنگائی 16 فیصد ہو چکی ہے، عید کے بعد اپوزیشن کو فیصلہ کرناہو گا وگرنہ عوام اپوزیشن کے پیچھے سے بھی ہٹ جائے گی،غریب کےلئے زمین تنگ کی جارہی ہے ۔

طلال چودھری کی نااہلی ٹھیک ہوئی ہے ، شیخ رشید

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی اسٹاک ایکسچینج ڈوب گئی ، لوگ اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں ،اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو لوگ متبادل دیکھ لیں گے۔ طلال چودھری نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں  نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ شہباز شریف اگر نواز شریف کیساتھ کھڑے نہ ہوتے تو آج وزیر اعلیٰ ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلے کو لانے کی غلطی کا احساس کرنا ہوگا، نیب نے خسروبختیار کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں کیوں نہیں بدلا۔ پرویز رشید ، رانا مشہود

چودھری نثار مشکل وقت میں ہمیشہ بھاگ جاتے ہیں،پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے  کہا کہ  آئی ایم ایف ڈیل میں صرف آئی ایم ایف کو فائدہ ہوگا،حکومت کے جانے کا وقت آچکا ہے۔ پرویز رشید نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست نے پاکستان کو اپنوں سے دور کردیا۔