Friday, April 26, 2024

اژدھے کی کھال سے چپل بنانے پر چاچا نور الدین مشکل میں پڑگیا

اژدھے کی کھال سے چپل بنانے پر چاچا نور الدین مشکل میں پڑگیا
June 2, 2019
پشاور ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کو اژدھے کی کھال سے بنے چپل  کا تحفہ دینےوالا چاچا نور الدین مشکل میں پڑ  گیا، پشاور میں پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے چپل ساز کی دکان پر چھاپہ مارا اور اژدھے کی کھال سے جوتے بنانے والے کاریگر کو گرفتار کرلیا، جوتے بھی قبضے میں لے لیے۔ کپتان چپل سے شہرت پانےوالے چاچا نورالدین نے  عمران خان کو بطور وزیر اعظم پہلی عید الفطر پر سانپ  کی کھال سے بنی چپل  تحفے میں دینے کا اعلان کیا، چاچا نورالدین کے مطابق سانپ کی کھال  کے  چپل دیگر  جوتوں سے مختلف ہیں ۔ سانپ کی کھال اور چپل میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بیرون ملک سے منگوایا گیا ہے لیکن  محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کے چھاپے کے بعد چاچا نورالدین مشکل  میں پڑ چکا ہے،وزیر اعظم کو عید کا تحفہ دینے والے  کی  اپنی عید پھیکی ہوتی نظر آرہی ہے۔