Friday, March 29, 2024

اُڑی حملے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں‘ دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں: عبدالباسط

اُڑی حملے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں‘ دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں: عبدالباسط
September 25, 2016
نئی دہلی (92نیوز) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی اخبار کو انٹرویودیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیاکہ پاکستان کا اڑی حملے میں کوئی کردار نہیں۔ ساتھ ہی بھارت کو پیغام دے دیا کہ پاکستان اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے مودی سرکار اور بگڑے ہوئے بھارتی میڈیا دونوں کی آنکھیں کھول دیں۔ ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالباسط نے واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کےخلاف دہشت گردی کےلئے استعمال نہ ہونے کے عزم پر قائم ہے۔ اپنا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں لیکن پاکستان تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بات کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے صاف بتا دیا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے۔