Thursday, May 9, 2024

اُڑی حملہ: پاکستانی نوجوان بیگناہ نکلے، بھارت شرمندہ

اُڑی حملہ: پاکستانی نوجوان بیگناہ نکلے، بھارت شرمندہ
February 26, 2017

سرینگر (ویب ڈیسک) اڑی حملےمیں بھارت کی الزام تراشی کاپول کھل گیا اور اسے ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اڑی حملےمیں سہولت کار قرار دیے گئے پاکستانی نوجوان بے گناہ ثابت ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دو پاکستانی نوجوانوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فیصل حسین اعوان اور احسن خورشید غلطی سے اڑی سیکٹر سے ایل او سی عبور کر کے مقبوضہ کشمیر چلے گئے تھے۔

دونوں لڑکوں کو 18ستمبر کے اڑی حملے کے تین دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے دونوں لڑکوں کو اڑی حملے کا سہولت کار قرار دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ قومی تحقیقاتی ادارے نے چھ ماہ تک ہر طرح سے ان نوجوانوں کا اڑی حملے سے تعلق ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی، بھارت نے دونوں پاکستانی نوجوانوں کی بے گناہی کی رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے ان کی رہائی کی استدعا کی ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار نے جگ ہنسائی سے بچنے کیلئے دونوں نوجوانوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔