Saturday, April 20, 2024

اُڑی حملہ‘ بلا سوچے سمجھے پاکستان پر الزام تراشی قابل مذمت ہے : وزیراعظم

اُڑی حملہ‘ بلا سوچے سمجھے پاکستان پر الزام تراشی قابل مذمت ہے : وزیراعظم
September 24, 2016
لندن (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اڑی حملے پر بغیر سوچے سمجھے بھارت کی جانب سے فوری الزامات قابل مذمت ہیں۔ یہ واقعہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ بلوچستان پر بھارتی شوشے کو دنیا نے مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشن کشمیر پر نکلے وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں نیوز کانفرنس کے دوران بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے اڑی حملے پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر الزام لگانے میں جلد بازی کی۔ یہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملازمت میں توسیع اور ایم کیو ایم بانی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔