Friday, April 26, 2024

اڑھائی کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چھپانے والے کو اب ایف بی آر گرفتار کرسکے گا

اڑھائی کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چھپانے والے کو اب ایف بی آر گرفتار کرسکے گا
July 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اڑھائی کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چھپانے والے کو اب ایف بی آر گرفتار کرسکے گا۔ گرفتاری پینل کوڈ کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اڑھائی کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چھپانے والے کو اب باقاعدہ گرفتار کرسکے گا۔ اس حوالے سے بجٹ 2021 میں اختیارات دے دئیے گئے۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے افسران کو ٹیکس چھپانے کے شواہد جمع کرنے کے خصوصی اختیارات بھی ہونگے تاہم۔گرفتاری پینل کوڈ کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

جاری دستاویز کے مطابق شواہد پر مبنی دستاویزات جمع کرنے کے عمل میں ٹیکس افسران پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ سزاؤں میں پینلٹی، سرچارج اور قید کے ساتھ ٹیکس جمع کرانا شامل ہوگا۔ ان میں سے کوئی بھی سزا دینا اسپیشل جج کی صوابدید ہوگا۔