Thursday, April 25, 2024

اڑھائی سوکلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی بلٹ ٹرین کا پہلا سفر مکمل

اڑھائی سوکلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی بلٹ ٹرین کا پہلا سفر مکمل
November 22, 2017

بیجنگ ( 92 نیوز ) چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ترین بلٹ ٹرین نے پہلا سفر مکمل کر لیا۔
چین میں ہائی سپیڈ بلٹ ٹرین نے اونچے نیچے پہاڑی راستوں پر اپنا پہلا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کیا۔خوبصورت پہاڑی راستوں، سرسبز درختوں سے بھرے دلکش نظاروں، چراہ گاہوں میں گھاس چرتے جانوروں ،پہاڑی جھرنوں کے شور نے اس برق رفتار بلٹ ٹرین کے شیان شہر سے سیچوان کے دارالحکومت شانسی تک کے پہلے سفر کو مزید یادگار بنادیا۔
بلٹ ٹرین سے دونوں شہروں کا 16 گھنٹے کا سفر سمٹ کر محض 3 گھنٹوں کا رہ گیا ہے۔
شہریوں نے اس تحفے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ماہرین کو بھی مبارکباد دی ۔ چین میں وزارت سیاحت نے اندازہ لگایا ہے کہ اس ٹرین سے حاصہ منافع کمایا جا سکے گا۔