Wednesday, May 8, 2024

اڑھائی برس میں ایک بھی کرپشن اسکینڈل سامنے نہ آنا تحریک انصاف حکومت کا کریڈٹ ہے، وزیراعلیٰ بزدار

اڑھائی برس میں ایک بھی کرپشن اسکینڈل سامنے نہ آنا تحریک انصاف حکومت کا کریڈٹ ہے، وزیراعلیٰ بزدار
May 9, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے اڑھائی برس کے دوران کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہ آنا تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے۔

اُنہوں نے کہا، حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، سابق ادوار میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے۔ منصوبوں میں کک بیکس اور کمیشن کھائے گئے۔ ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی۔