Monday, September 16, 2024

اڑھائی ارب کی کرپشن ، سابق چیئرمین پورٹ قاسم سمیت 38 افراد کیخلاف مقدمہ

اڑھائی ارب کی کرپشن ، سابق چیئرمین پورٹ قاسم سمیت 38 افراد کیخلاف مقدمہ
January 29, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ٹریکٹر سبسڈی اسکیم کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے  غریب کاشت کاروں کو چونالگانے کاانکشاف ہوا ہے ۔  اینٹی کرپشن نے اڑھائی ارب کی کرپشن کے الزام میں سابق چئیرمین پورٹ قاسم اور سابق سیکرٹری زراعت سندھ آغا جان اختر سمیت 38 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان نے سبسڈی اسکیم کے ٹریکٹرز کاشتکاروں کے بجائے جعل سازی کرکے پنجاب اور پختونخواہ میں نجی ڈیلرز کو فروخت کردیے، ان پر ڈھائی ارب کی کرپشن کا الزام ہے۔

مقدمے میں نجی کمپنی کے سی ای او شہزاد ریاض، سابق ڈی جی زراعت سندھ آغا ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سمیع سومرو، ڈی او مظہر عباسی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد میمن کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔