Monday, September 16, 2024

اڈیالہ جیل سے پمز منتقلی کے بعد نوازشریف کی ادویات بڑھا دی گئی

اڈیالہ جیل سے پمز منتقلی کے بعد نوازشریف کی ادویات بڑھا دی گئی
July 30, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نعیم ملک اور ڈاکٹر اختر علی بندیشہ پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے پمز میں نواز شریف کا چیک اپ کیا ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر 120/170 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شوگر لیول بڑھ جانے پر انسولین بھی لگائی گئی ۔ نواز شریف کے دائیں پاؤں کی ایڑی کے اطراف ہلکی سوجن ہوئی ہے جبکہ خون کی روانی میں پہلے سے معمولی بہتری آئی ہے۔ دوسری جانب نواز شریف کے طبی معائنہ پر مامور بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز قدیر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اعجاز کو رات گیے دو بار ہارٹ اٹیک ہوا۔ پمز ہسپتال میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم کے لیے پرائیویٹ وارڈ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔