Monday, September 16, 2024

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نوازشریف کے طبی معائنے میں مصروف

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نوازشریف کے طبی معائنے میں مصروف
July 23, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پانچ رکنی میڈیکل بورڈ سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے میں مصروف ہیں۔ معائنہ رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ نواز شریف کو اہسپتال منتقل کیا جائے یا جیل میں ہی رہ کر انکا علاج کیا جائے۔ پمز اہسپتال کی جانب سےڈاکٹر اعجاز قدیر کی سربراہی میں پانچ رکنی میڈیکل بورڈ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے طبی معائنے میں مصروف ہے۔ میڈیکل بورڈ میں کارڈیالوجیسٹ ڈاکٹر نعیم ملک، میڈیکل سپیشیلسٹ ڈاکٹر شجی، گیسٹرولوجسٹ ڈاکٹر مشہود اور ڈاکٹر سہیل تنویر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ کو جیل کے کالونی گیٹ سے اندر بھیجا گیا جبکہ نوازشریف کو طبی معائنہ کے لیے سیل سے نکال کر جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ اپنے ہمراہ جدید موبائل لیبارٹری لے کر آیا ہے۔ طبی معائنے کی رپورٹ متعلقہ اداروں کو جمع کرائی جائے گے ۔