Saturday, May 4, 2024

اچھی کارکردگی سے لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش کروں گا : فاسٹ باﺅلر

اچھی کارکردگی سے لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش کروں گا : فاسٹ باﺅلر
January 4, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باو¿لر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے بعد کہا ہے کہ وہ ٹیم کے لیے دل و جان سے کھیلیں گے اور اپنی پرفارمنس سے کرکٹ کمیونٹی کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ باو¿لر نے کہا کہ انہوں نے چھوٹی سی عمر میں بہت سے تجربات سیکھے‘ لوگوں کا جو اعتماد کھویا اسے بہترین کارکردگی سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ نوجوان کرکٹر نے کہا کہ وہ اب اچھا بننا چاہتے ہیں‘ اگر کوئی برا ہو تو اسے اچھا بننے کا موقع بھی ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ اور کپتان اظہر علی سے کوئی شکایت نہیں‘ ہر کسی کا اپنا موقف ہے اور وہ اس کی قدر کرتے ہیں۔ تربیتی کیمپ میں وہ تمام ساتھی کھلاڑیوںسے ملے اور بات چیت کی‘ جب وہ اچھا کھیلیں گے تو تمام لوگ ان کی ٹیم میں واپسی کو قبول کرلیں گے۔ فاسٹ باو¿لر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کیوی کپتان برینڈن میکلم بھی ان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔