Friday, May 17, 2024

اچھوتے خیال پر مبنی ہالی وڈ فلم ”سیلف لیس“ تہلکہ مچانے کو بیتاب

اچھوتے خیال پر مبنی ہالی وڈ فلم ”سیلف لیس“ تہلکہ مچانے کو بیتاب
July 2, 2015
لاس اینجلس (92نیوز) اچھوتے خیال پر مبنی فلم ”سیلف لیس“ کے شائقین کا انتظار چند دنوں کا مہمان، ہالی وڈ فلم 10 جولائی کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔ فلم کی کہانی دولت مندشخص کے مہلک بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق ہے۔ یہ شخص اپنے شعور کو ایک نوجوان میں ٹرانسفر کروالیتا ہے جس کے بعدادھیڑ عمرشخص نوجوان کی زندگی گزارنے لگتا ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار بین کنگسلے فلم میں امیر ترین شخص کا روپ دھارے ہوئے ہیں جبکہ دیگرنمایاں اداکاروں میں میتھیو گوڈ، ریان رینالڈ ،نتھالی مارٹنز جلو ہ گر ہیں۔ فلم کو ہدایتکاری ٹیرسم سنگھ نے دی ہے۔