Thursday, April 25, 2024

اچھو پہلوان کو ہرا کر حامد پہلوان رستم ملتان بن گئے

اچھو پہلوان کو ہرا کر حامد پہلوان رستم ملتان بن گئے
January 2, 2016
ملتان (92نیوز) رستم دنگل ملتان حامد پہلوان نے اپنے حریف اچھو پہلوان کو چاروں شانے چت کرکے اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس گراونڈ میں سجنے والا رستم دنگل ملتان حامد پہلوان نے اچھو پہلوان کو ہرا کر سترہ سال بعد یہ اعزاز حاصل کر لیا۔ دونوں پہلوانوں کے حامیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا واقعہ بھی پیش آیا جس کے باعث مقابلے کو تین بار روکنا پڑا۔ حامد پہلوان کی جیت پر ان کے حامیوں نے خوب جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ دنگل کو دیکھنے کےلئے سپورٹس گراو¿نڈ میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔