Sunday, September 8, 2024

اچکزئی کو افغانوں سے اُلفت ہے تو انہیں افغانستان مبارک : اسد عمر

اچکزئی کو افغانوں سے اُلفت ہے تو انہیں افغانستان مبارک : اسد عمر
June 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کا پختونخوا کو افغانستان کا حصہ قرار دینا باعث تعجب ہے۔ اچکزئی کو افغانستان سے الفت ہے تو انہیں افغانستان مبارک لیکن پاکستان کے عوام نے پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔ اچکزئی صاحب کی درفنطنی دفاع وطن کیلئے شہادت کا انتخاب کرنے والے لاکھوں پختونوں کی کھلی توہین ہے۔ پختونخوا کے عوام نے پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔