Thursday, April 25, 2024

اچار فیکٹری میں چھ افراد کی ہلاکت، مقدمہ درج، فیکٹری سیل

اچار فیکٹری میں چھ افراد کی ہلاکت، مقدمہ درج، فیکٹری سیل
April 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقہ کورنگی دارالسلام سوسائٹی میں قائم اچار فیکٹری میں چھ مزدوروں کی ہلاکت کے بعد مقدمہ درج کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی دارالسلام سوسائٹی میں اچار بنانے کے غیرقانونی کارخانے میں اتوار کو المناک حادثہ پیش آیا۔ دو ساتھیوں کو بچانے کے لیے ایک کے بعد ایک چار افراد کیمیکل کے ٹینک میں کودے اور جان کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں میں کارخانے کا مالک مہتاب بھی شامل تھا۔ افسوسناک پہلو تو یہ ہے کہ پولیس اور متعلقہ ادارے رہائشی علاقے میں قائم غیرقانونی کارخانے سے لاعلم تھے۔ مزدوروں کی ہلاکت کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانےمیں درج کر لیا گیا۔ اچار فیکٹری سیل کر دی گئی تاہم مقدمے میں نامزد ملزم کے بارے پولیس نے بتانے سے گریز کیا۔