Thursday, April 25, 2024

اچار فیکٹری میں چھ افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی: پوسٹمارٹم رپورٹ

اچار فیکٹری میں چھ افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی: پوسٹمارٹم رپورٹ
April 15, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کی داراسلام سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر اچار بنانے کے کارخانے میں ہلاک ہونے والے چھ افراد کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے رپورٹ کے مطابق تمام افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی فیکٹری میں واقع زیرزمین ٹینک کی صفائی کے دوران دو افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے جن کو بچانے کیلئے مزید چار افراد ٹینک میں داخل ہوئے اور تمام  افراد دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا پولیس نے واقعہ کے بعد روایتی سستی کا مظاہرہ کیا اور پہلے تو کارروائی سے گریز کیامگر معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد فیکٹری کو سیل کر دیا اور چوکیدار کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسیب افضل بیگ کے مطابق یہ غیر قانونی فیکٹری سن 2000 سے قائم تھی جس کی اطلاع نہ پولیس کو تھی نہ کسی بلدیاتی ادارے کو۔ واقعہ کے بعد بعد میں کورنگی کی غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جا رہی ہیں جس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے گی۔