Wednesday, May 1, 2024

اپیکس کمیٹی کے اجلاس سےقبل ، نواز شریف کی قائم علی شاہ سے ون آن ون ملاقات

اپیکس کمیٹی کے اجلاس سےقبل ، نواز شریف کی قائم علی شاہ سے ون آن ون ملاقات
December 7, 2015
کراچی(92نیوز)گورنر ہاؤس میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل  وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے ون آن ون ملاقات کی  دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ  اداروں کے معاملات کو نہ الجھائیں ورنہ وفاق خود مداخلت پر مجبور ہوگا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم سونمیانی میں فائر پاور کا مظاہرہ دیکھ کر سیدھا گورنر ہاؤس پہنچے کراچی آپریشن کے کپتان سائیں قائم علی شاہ ان کے منتظر تھے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان بیس منٹ تک ون آن ون ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیراعظم نے اداروں کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا بولےکراچی آپریشن نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہےتمام ادارے شکایت کرتے ہیں سندھ حکومت معاملات کو قانونی پیچیدگیوں میں الجھا رہی ہے ایسا نہ کریں اداروں کو سہولیات مہیا کریں اگر قانونی پیچیدگی بڑھی تو پھر وفاق معاملات ہاتھ میں لے لے گا ۔ انہوں نے کراچی آپریشن کے کپتان کو دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ اگر اختیارات کا فیصلہ نہ ہوا تووفاق آئندہ چند گھنٹوں میں خود فیصلہ کرے گا ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کسی ادارے کی دشمن نہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن کی مکمل حمایت جاری رکھیں گےقانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانونی معاملات میں نہیں پھنسائیں گے۔