Wednesday, April 24, 2024

اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل بلاول بھٹو کی ڈی جی رینجرز،گورنر ،وزیر اعلی اور کورکمانڈر  کراچی سے ملاقات

اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل بلاول بھٹو کی ڈی جی رینجرز،گورنر ،وزیر اعلی اور کورکمانڈر  کراچی سے ملاقات
July 12, 2015
کراچی(92نیوز)اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل  پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ ، کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کی ملاقات ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سائیں سرکار اور سندھ رینجرز کے تعلقات میں تلخی ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل اہم اجلاس،چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ۔ گورنر، وزیراعلیٰ سندھ ۔ کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز شریک ہوئے ۔ ذرائع کہتے ہیں تقریباً سوا گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے بعض تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ کارروائی سے قبل انہیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا ،دوسری جانب ڈی جی رینجرز کو بھی کچھ تحفظات تھے ،تاہم بڑوں کی اس ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا ،سندھ اسمبلی کے ذریعے نہ صرف رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرائی جائے گی بلکہ اضافہ بھی کیا جائے گا ۔   دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر مسلح افواج کو مبارک باد دی ہے ۔ شرجیل میمن کے مطابق بلاول بھٹو نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور رہے گی ۔