Thursday, April 25, 2024

اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری !!! صوبے میں امن وامان اور رینجرز کے اختیارات پر غور!!! بلاول، گورنر سندھ بھی شریک

اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری !!! صوبے میں امن وامان اور رینجرز کے اختیارات پر غور!!! بلاول، گورنر سندھ بھی شریک
July 12, 2015
کراچی (92نیوز) ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس کے مطابق صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاوس میں جاری ہے۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین بلاول، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق معاملات پر غور اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اختیارات پر بھی بات کی جائے گی۔