Thursday, April 25, 2024

اپیکس کمیٹی سندھ کا افغان صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات بڑھانے کا فیصلہ

اپیکس کمیٹی سندھ کا افغان صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات بڑھانے کا فیصلہ
July 29, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اپیکس کمیٹی سندھ نے افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں سکیورٹی انتظامات مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اعلی سول وعسکری حکام کی اہم بیٹھک ہوئی، خطے کی صورتحال کے سندھ پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

ایپکس کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پناہ گزین کراچی پر سب سے بڑا بوجھجرائم میں ملوث اور شہری سہولتوں کے فقدان کا بھی سبب ہیںوزیراعلی سندھ نے کہا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے جرائم ،لوڈشیڈنگ بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

صوبائی ایپکس کمیٹی نے افغانستان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کالعدم تنظیموں اور ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ایپکس کمیٹی کو پولیس حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ کے کچے کے علاقے میں 80 سے زائد مغویوں کو بازیاب کرایا گیا قبائلی تنازعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں سندھ کابینہ ارکان ،کورکمانڈر کراچی جنرل نوید انجم، ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار چوہدری بھی شریک تھے، شرکا نے غیر رجسٹرڈ نجی سیکورٹی گارڈز اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کی سفارش کی جبکہ سیف سٹی منصوبے کی 38 ارب روپے لاگت کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی بتایا گیا کہ اسٹریٹ کرائم کے کیسز الگ عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔