Friday, April 26, 2024

اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
June 25, 2018
لاہور (92 نیوز) اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔ حلقہ این اے 95 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے گئے تھے ۔ کاغذات نامزدگی مخالف امیدوار قومی اسمبلی منظوراحمد نے چیلنج کئے تھے ۔ درخواستگزار نے کہا کہ  کاغذات نامزدگی کیساتھ جمع کرائےگئے مختلف فارمز پر دستخط یکساں نہیں ہیں ، عمران خان کی طرف سے فوجداری مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے این اے 53 اور این اے 131 سمیت ملک کے 5 حلقوں  سے ممبر قومی اسمبلی بننے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ، این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستر کر دیئے گئے تھے جب کہ این اے 131 لاہور سے انہیں انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی تھی ۔ لیکن اب اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پرسماعت کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسرکا فیصلہ کالعدم قرار دیکرعمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔