Sunday, September 8, 2024

اپٹما کی ہڑتال ایک ماہ کیلئے مؤخر

اپٹما کی ہڑتال ایک ماہ کیلئے مؤخر
August 4, 2015
لاہور(92نیوز)حکومت سے مذاکرات،آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نے ہڑتال ایک ماہ کےلیےموخر کردی،ایس ایم تنویرکاکہناہےکہ بجلی کاٹیرف بڑھنےسےصنعت چلاناممکن نہیں رہا،حکومت نظرثانی کرے اپٹماہاؤس لاہورمیں چیئرمین ایس ایم تنویرکی جانب سےپریس کانفرنس منعقدکی گئی۔۔ایس ایم تنویرکاکہناتھاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےانہیں مطالبات تسلیم کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے،مذاکرات جاری ہیں اس لیےہڑتال چارستمبرتک موخر کی ۔۔ان کاکہناتھاکہ بجلی کاٹیرف بڑھنےسے صنعت چلاناممکن  نہیں رہا،بجلی سستی ہونےکےبجائےنرخ دگنےکردئیےگئےہیں،مسائل بڑھنے کی وجہ سے سڑکوں پرآنےکےلیےمجبورہوئے