Thursday, March 28, 2024

اپٹما اور حکومت کے درمیان بجلی بلوں کا تنازع شدت اختیار کر گیا

اپٹما اور حکومت کے درمیان بجلی بلوں کا تنازع شدت اختیار کر گیا
February 24, 2020
لاہور (92 نیوز) اپٹما اور حکومت کے درمیان بجلی بلوں کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔ ڈسکوز نے پاکستان بھر کی ملوں کو 12 ماہ کے بجلی بقایا جات بل یکمشت بھجوا دیئے۔ اپٹما کا حکومت کو خط میں کہنا ہے تمام ملزمالکان نے اسے مسترد اوربل دینے سے انکار کردیا۔ پنجاب سمیت ملک بھر کی ملیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم کروڑوں روپے کے اضافی بل ادا نہیں کر سکتے، یہ وزارت توانائی و پٹرولیم کا ظلم ہے، ندیم بابر اور عمر ایوب وزیر اعظم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اپٹما حکام کے مطابق ان حالات میں ٹیکسٹائل ملز نہیں چل سکتیں، اس فیصلے سے 10 لاکھ مزدور پنجاب میں بے روز گار ہو سکتے ہیں، اپٹما نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ خدارا بے روزگار ہونے سے بچایا جائے، حکومت کو کچھ لوگ غلط مشورے دے رہے ہیں۔