Saturday, April 20, 2024

اپوزیشن گلگت الیکشن نہیں مانتی تو پھر کوئی بھی الیکشن نہیں مانا جا سکتا، شیخ رشید

اپوزیشن گلگت الیکشن نہیں مانتی تو پھر کوئی بھی الیکشن نہیں مانا جا سکتا، شیخ رشید
November 19, 2020
کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے گلگت میں زبردست الیکشن ہوا، اپوزیشن یہ الیکشن نہیں مانتی تو پھر کوئی بھی الیکشن نہیں مانا جا سکتا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اب آزاد کشمیر اور سینٹ الیکشن کی فکر کرنی چاہیے، جلسوں سے حکومتیں بدلتیں تو ہم نے 126 دن جلسہ کیا تھا۔ دنیا میں جمہوریت ہے لیکن ہارنے والا کہیں نہیں مان رہا۔ اس وقت ووٹ کی عزت کوخطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن نے شبر زیدی سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیان دیا، مولانا فضل الرحمٰن الزام لگانے سے پہلے تحقیق کرلیا کریں، یہ آپ کو خراب کریں گے۔