Saturday, May 11, 2024

اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے، جام کمال

اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے، جام کمال
October 19, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

جام کمال نے ناراض اراکین اور اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ناراض اراکین اور اپوزیشن کا مقصد بلوچستان حکومت کا حصول نہیں۔ یہ بلوچستان کو تباہی کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں لیکن انشا اللہ ایسا نہیں ہو گا۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت سے ناراض ارکان کا اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی رہائشگاہ پر اجلاس ہوا تھا۔ ظہور بلیدی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا بی اے پی اور اتحادی اراکین نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ آج کے اجلاس میں 36 اراکین شریک ہیں۔ 2 مزید اراکین کل آرہے ہیں۔ کل 65 کے ایوان میں ہمیں کل 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ہماری اکثریت واضح ہے ،جام کمال کے پاس وقت ہے وہ استعفی دے دیں۔ استعفی نہ دینے کی صورت میں وزیراعلیٰ کے خلاف کل تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔