Wednesday, April 24, 2024

اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈر شپ ہے نہ نظریہ ، فواد چوہدری

اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈر شپ ہے نہ نظریہ ، فواد چوہدری
October 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حزب اختلاف پر کڑی تنفقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈر شپ ہے نہ نظریہ ،صرف پیسے بچانے کے لیے سیاست ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اگر کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ کیس میں نواز شریف کو سزا ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا بدقسمتی ہے ایسے مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔ انھوں نے دعوی کیا کہ پچاس سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے۔