Friday, April 26, 2024

اپوزیشن کے پاس استعفے اور عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے، شاہد خاقان

اپوزیشن کے پاس استعفے اور عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے، شاہد خاقان
December 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے اپوزیشن کے پاس استعفے اور عدم اعتماد کا اپشن موجود ہے، وقت پر استعمال کیا جائے گا۔

منگل کے روزاسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا حکومت نے اپنے آپ کو این آر او دینے کیلئے تیسرا نیب آرڈیننس جاری کیا۔ آج تک ہمیں ہمارا جرم نہیں معلوم ہوسکا، کل چیئرمین نیب کو بھی ہر بات کا حساب دینا ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ جس ملک میں نظام آئین کے تحت نہ ہو، وہ ملک نہیں چل سکتا، اپوزیشن کے پاس استعفوں اور عدم اعتماد کے راستے موجود ہیں۔ ملکی معیشت تباہ کردی گئی، چینی اور آٹا کے سکینڈلز ہیں۔

ن لیگی رہنماء نے کہا پی ڈی ایم ملک کا نظام بدلنا چاہتی ہے، ہمیں زرداری صاحب کے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بیان سے کوئی خطرہ نہیں۔ مزید بولے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو کیا گیا سب کے سامنے ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فون کرکے ارکان کو بلایا گیا۔