Monday, May 20, 2024

اپوزیشن کے ٹی اوآرز میں صرف مجھے نشانہ بنایا گیا : وزیراعظم

اپوزیشن کے ٹی اوآرز میں صرف مجھے نشانہ بنایا گیا : وزیراعظم
May 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ پانامہ لیکس پر اٹھنے والے سوالات اور اپوزیشن کی طرف بنائے جانیوالے ٹی او آرز میں صرف مجھے ہی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،اپریل کے پہلے ہفتے میں ایک رپورٹ پاناما پیپرز کے نام سے میڈیا میں آئی  پانامالیکس میں نام آنے کامطلب کرپشن سےپیسہ کمانانہیں ،میرےبیٹےغیرملکی قوانین کےمطابق کاروبارکررہےہیں،  پانامالیکس میں میرےبیٹوں کانام آیا،اس لیےبااختیارکمیشن بنانےکااعلان کیا۔ اس رپورٹ میں میرے دو بیٹوں کانام بھی آیا جو کہ بیرون ملک مقیم ہیں ،میرے رفقاءکی رائے تھی کہ مجھے پہل کرنے اور احتساب کے لیے پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں  ،میری رائے تھی کہ میرے خاندان کانام آیا معاملہ خود مختارکمیشن کے حوالے کرنا چایئے،اپوزیشن کے مطالبے سے پہلے کمیشن بنانے کااعلان کیا ، اپوزیشن نےایساماحول پیداکردیا کہ سابق چیف جسٹس بھی کمیشن کی سربراہی پرتیارنہ ہوئے ،پہلےپارلیمانی کمیٹی کامطالبہ آیاپھرکہاگیاکمیشن بنادیں ،اس کےبعدکہاگیاکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنادیں ، یقین تھا کہ کمیشن بنانےکےاعلان پراپوزیشن مطمئن  ہوجائے گی ۔ انہوں نے اپوزیشن کی طرف سے بنائے جانیوالے ٹی اوآرز میں مجھ پر فرد جرم عائد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی اوآرز صرف ایک شخص کے گردگھومتے ہیں ۔ حکومت معاملے کی بلاتاخیر فوری اور جامع تحقیقات چاہتی ہے اور ہم نیک نیتی کے ساتھ معاملے کی بے داغ چھان بین چاہتے ہیں ۔